
جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس میاں نعیم بشیر صاحب کے آفس کے ڈی سی راٹھیاں جہلم منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ نے کی۔دیگر شرکاء میں شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ارشد محمود مبارک،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد ارشد احمد مرزا،میاں نعیم بشیر،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد،محمد احمد جمیل ایس وی پی ریجنل چیف یو بی ایل جہلم،محمد اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ میاں نعیم بشیر صاحب کے ڈی سی کے چچازاد بھائی حلیم مرزا جو یو کے میں مقیم ہیں انہوں نے اس اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔اسکے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔محمد ارشد احمد مرزا نے تمام مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا اور تمام مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر دعائے مغفرت کرائی۔
جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔اس اجلاس میں سکول یونیفارم/شوز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس پروگرام کے مطابق دو سکولوں میں غریب اور ضرورت مند طلباء میں سکول یونیفارم اور شوز وغیرہ تقسیم کیئے گئے۔رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اس اجلاس میں حسبِ سابق ضرورت مند لوگوں میں فری راشن کی تقسیم کے حوالے سے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ اس بار راشن کی تقسیم کی بجائے ضرورت مند لوگوں میں نقد رقوم بحساب پانچ ہزار روپے فی کس تقسیم کیئے جائیں گے۔تاکہ وہ لوگ اپنی ضرورت کے مطابق اشیائے ضروریات خرید سکیں۔اس موقع پر میاں نعیم بشیر صاحب، ڈاکٹر عائشہ مرزا،ڈاکٹر عمیر مرزا اور دیگر کئی مخیر حضرات نے اس نیک کام کے لیئے نقد رقوم کا عطیہ دیا ۔
صغیر اخلاق مرحوم کی یاد میں پروگرام “تیس سیکنڈ”میں کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے تیس سیکنڈ کے مختصر وقت میں نصیحت آموز بات کر کے گویا کوزے میں دریا بند کر دیا۔
آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی میاں نعیم بشیر صاحب کے ڈی سی نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا
