چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف
ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی کوششیں رنگ لے آئیں، پسپ پروگرام کے تحت لگائے گئے 3 نئے ٹیوب ویلز فنگشنل ہونے سے سینکڑوں شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی دستیابی ممکن ہوگی،نئے تعمیر ہونے والے یہ ٹیوب ویلز محلہ نورپارک،بٹالہ سکول اور غلہ منڈی میں لگائے گئے ہیں۔یہ بات پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے کمشنر آفس میں ہونے والے پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی جس کی صدارت کمشنر شعیب اقبال سید نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،اے سی جنرل علیزہ ریحان،چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد اور سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے نئے تعمیر ہونے والی دونوں سڑکوں علامہ اقبال روڈ اور ہائی سٹریٹ کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے اور ہائی سٹریٹ پر کمیٹی چوک سے جوگی چوک تک موٹر سائیکل رکشوں کا داخلہ بند کرنے کی بھی ہدایت کی۔
