لنڈی کوتل بازار میں بلدیاتی نمائندگان ، مشران، تاجروں اور عوام کا سپریم کورٹ چیف جسٹس کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
لنڈی کوتل بازار میں بلدیاتی نمائندگان ، مشران، تاجروں اور عوام کا سپریم کورٹ چیف جسٹس کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد ریلی نکالی گئی.

لنڈی کوتل بازار میں منعقدہ ریلی کے شرکاء نے تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائیں. شرکاء نے کہا کہ سپریم کورٹ چیف جسٹس کے فیصلہ کی بھر پور مزمت کرتے ہیں سپریم کورٹ چیف جسٹس اپنا فیصلہ واپس لے اور ناموس رسالت بارے اس قسم فیصلے کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے کیونکہ یہ ہمارے ایمان و ختم نبوت کا مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے. لنڈی کوتل بازار میں ختم نبوت ریلی کے شرکاء سے تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری ،ملک ماصل خان شینواری. مولانا ودان اللہ شینواری، چیرمین ولی محمد، نوید شینواری، حاجی شیر آفریدی، حاجی خان، محمد صدیق بنوری کے علاوہ دیگر علماء کرام اور بلدیاتی نمائندگان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے حالیہ فیصلے بارے تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی دین اسلام خارج ہے ان کو پاکستان کے آئین کے مطابق کافر قرار دیا ہے لہٰذا ان بدترین کافروں کو تحفظ دینا ہرگز قابل قبول نہیں.
آخر میں ریلی کے شرکاء نے قادیانیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں