انسان اقدار کا تحفظ کرنے والے معاشرے کی روشن قندیل ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) انسان اقدار کا تحفظ کرنے والے معاشرے کی روشن قندیل ہیں،مادہ پرستی کے دور میں انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے۔ان خیالات کا اظہار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ وقاص چغتائی آف لندن نے ڈسٹرکٹ ہسپتال وزیرآباد میں انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام فری ڈائیلسز یونٹ کا وزٹ کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر افتخار حسین صدیقی،محمد اسلم جاوید خان،محمد اسلم جتالہ،محمد اشرف نثار ودیگر بھی موجودتھے۔افتخار حسین صدیقی اور محمد اسلم جاوید خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریض ڈائیلسز مشین سے استفادہ حاصل کررہے ہیں اور مخیر حضرات کی سرپرستی میں انجمن بہبودی مریضاں ضرورت مند مریضوں کوہر قسم کا مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہی ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ سے زائد اخراجات آتے ہیں۔وقاص چغتائی نے انجمن بہبودی مریضاں کے خدمت کے مشن کو سراہتے ہوئے ڈائیلسزسنٹر کے لئے ایک عدد ڈائیلسز مشین عطیہ کرنے اور مستقل طور پر اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں