وزیرآباد (نا مہ نگار)معاشرتی اصلاح کے خواب کی تکمیل کے لئے مثبت فکر کو فروغ دینے کی ضرورت ھے. نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت کا حامل ھے۔ان خیالات کا اظہار ایس زیڈ الہی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ماڈل سکول میں سٹوڈنٹس کی الوداع تقریب کے موقع پر ممتازماھر تعلیم میجر ریٹائرڈ طارق محمود نیخطاب کرتے ھوئے کیا. اس موقع پر سکول کے طلباء وطالبات نے تعلیمی اصلاحی اور تفریحی خاکے پیش کئے. کمپئرنگ کے فرائض سر انس محمود اور مس مریم نے سرانجام دیئے.اس موقع پر معروف سنگر شاھد اقبال نے قوالی غزل اور گیت کے ذریعے حاظرین کو محفوظ کیا.بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا اور ایڈمن آفیسر سعدیہ ملک نے پاس آوٹ ھونے والے طلباء وطالبات میں یادگاری تحائف تقسیم کئے گئے۔
