علی پورچٹھہ مسلح ڈاکوٶں نے رکشہ سواروں سے پانچ لاکھ لوٹ لیے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)علی پورچٹھہ مسلح ڈاکوٶں نے رکشہ سواروں سے پانچ لاکھ لوٹ لیے۔ مزاحمت پر فاٸر کھول دیٸے۔علاقہ کی سڑکیں غیر محفوظ۔ پولیس مکمل ناکام۔
تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی علاقہ منڈیالہ چٹھہ کا رہاٸشی محمد شعیب علی پورچٹھہ نجی بینک سے پانچ لاکھ روپے لے کر تیز رفتار رکشہ میں سوار ہو کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ رسولنگر روڈ حسین پور کے قریب ناکہ زن دو مسلح نامعلوم ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور پانچ لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ مزاحمت پر ڈاکوٶں نے سیدھے فاٸر کھول دیے جو کہ رکشہ کو لگے۔ ڈاکوں ہواٸی فاٸرنگ کرتے ہوۓ موقع واردات سے فرارہو گٸے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ رسولنگر سے نامعلوم چور زمینداروں کے پیٹر اور پنکھے چوری کر کے لے گٸے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ علی پورچٹھہ ڈکیتوں چوروں کے آگے بے بس و ناکام ہو چکا ہے۔علاقہ کی سڑکیں غیر محفوظ ہوکر رہ گٸی ہیں شہری عدم تحفظ سے مقامی پولیس کی کارکردگی پر تشویش کااظہار کیاہے۔عوامی سماجی حلقوں نے آٸی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں