وزیرآباد(نا مہ نگار) تجاوزات مافیا کے سامنے مقامی انتظامیہ نے چپ سادھ لی،حادثات سے شہریوں کی جانیں ضائع ہونے لگیں،ٹریفک بلاک ہونے سے کئی کئی گھنٹے شہری سخت گرمی میں روڈ پر پھنسے رہتے ہیں ہسپتا ل آنے اور جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک جام کی نظر ہونے لگیں، کمشنر گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ وزیرآباد شہر میں تجاوزات مافیا کے سامنے انتظامیہ مکمل طور پر بے بس ہو ہر کر ر گئی عرصہ دراز سے وزیرآبادمیں مین بازار،موتی بازار،برتن بازار،بکر گلہ،ریل گلہ میں تجاوزات مافیا نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔خریداری کے لئے آئی خواتین،بزرگوں اور بچوں کا پیدل گزرنا مشکل ہوگیااور رہی سہی کسر چنگ رکشہ والے مین بازار میں داخل ہوکر پوری کردیتے ہیں اور موتی بازار،بکر گلہ،سول ہسپتال،لاہوری دروازہ میں چنگ رکشہ کھڑا کرکے راستہ بند کردیتے ہیں۔متعدد دفعہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات کو شہری شکایات کر چکے لیکن تجاوزات مافیا کے اثر و رسوخ اور انتظامیہ کی باہمی ملی بھگت سے ہمیشہ شہریوں کے دیرینہ مطالبہ کے راستے میں روڑے اٹکادئیے جاتے ہیں۔تجاوزات مافیا کی وجہ سے سول ہسپتال وزیرآباد میں جانے والی ایمبولینسز بھی کئی کئی گھنٹے پھنسی رہتی ہیں۔شہریوں نے کمشنر،ڈی سی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ شہری آمدورفت میں مشکلات سے نکل سکیں۔
