وزیرآباد ٹریفک جام معمول ، ٹریفک وارڈن حکام کی جانب سے ملنے والا مبینہ جرمانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) وزیرآباد ٹریفک جام معمول ، ٹریفک وارڈن حکام کی جانب سے ملنے والا مبینہ جرمانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف سڑکیں ٹریفک جام سے بلاک رہنے لگیں ایمبولینسز بھی گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہنے سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے سی ٹی او گوجرانوالہ نوٹس لیں شہری حلقے
وزیرآباد سیالکوٹ روڈ ،ڈسکہ روڈ ،جی ٹی روڈ اور احمد نگر روڈ پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے صلاح الدین اوور ہیڈ برج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں مسافروں کے لیے مسلسل سر درد بن چکی ہیں خصوصا سیالکوٹ سے راولپنڈی ،میر پور آزاد کشمیر ،سرگودھا و فیصل آباد جانے والی گاڑیاں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں ٹریفک وارڈنز ٹریفک کے بہاو کو درست کرنے کی بجائے چھوٹی گاڑیوں ،موٹر سائیکلز اور چنگ چی رکشہ والوں کے تعاقب میں دن گذار دیتے ہیں اور مبینہ طور پر جرمانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے مصروف رہتے ہیں سول اسپتال آنے اور مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیے جانے والے مریضوں کے زیر استعمال ایمبولینسز بھی گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں بھاری بھرکم گاڑیاں شہر کے اندر آنے سے ٹریفک کے بہاو میں تعطل پیدا ہو جاتا ہے شہریوں نے سی ٹی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی شہر میں تعداد بڑھائی جائے اور بجائے جرمانوں کے وارڈنز کو احکامات جاری کیے جائیں کہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کے لیے کام کریں تا کہ شہری ،مسافر اور اسکول و کالجز جانے والے طلبہ و طالبات بروقت اپنی منازل پر پہنچ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں