پتنگ بازی جیسے جان لیوا اور مہلک کھیل ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) پتنگ بازی جیسے جان لیوا اور مہلک کھیل کو روکنے کے لیے اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا نے کالجز اور سکولوں کا رخ کر لیا پنجاب کالج وزیرآباد میں سٹوڈنٹس کو لیکچر دیا بعد ازاں پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات کی آگاہی کے لیے جی ٹی روڈ پر واک بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا اور ایس ایچ او صدر سلیمان سلیم نے پنجاب کالج وزیرآباد میں پرنسپل کالج محمد آصف عثمانی کے ہمراہ کالج میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے ہونے والے نقصانات بارے لیکچر دیا انہوں نے کہا کہ سکول اور کالجز کے ذریعے ہم بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اس کھیل سے کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اوریہ کھیل جاری رہا تو اور جانوں کا بھی ضیاع ہوسکتا ہے،آپ سب بچوں کو چاہئے کہ انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت آپ اس خطرناک کھیل سے اجتناب کریں۔اے ایس پی محمد رضا نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موت کا یہ کھیل کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔پتنگ بازی کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے والدین سے بھی گذارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو بھی منع کریں جن کے کم عمر بچے پتنگ بازی کرنے میں شامل ہوئے ان کے والدین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں کالج کے طلباء کے ہمراہ اے ایس پی محمد رضا، پرنسپل آصف عثمانی ایس ایچ او صدر سلیمان سلیم نے جی ٹی روڈ پر واک بھی کی اور بچوں سے امید ظاہر کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں گے اور ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں