دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں میں ملوث ‏جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے درمیان ممکنہ اتحاد

Spread the love

خصوصی رپورٹ
زاہد حیات اسلام آباد
دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں میں ملوث ‏جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے درمیان ممکنہ اتحاد
کیا جماعت احرار بانی عمر خالد خراسانی کے قاتل (نور ولی محسود) سے سمجھوتہ کر رہی ہے؟
حال ہی میں جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے۔ جماعت الاحرار نے ٹی ٹی پی کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور نور ولی محسود کو عمر خالد خراسانی کا قاتل قرار دیا تھا۔ لیکن اب ایک بار پھر ٹی ٹی پی کے ساتھ اتحاد کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ جماعت احرار پیسے کے لالچ میں اپنے بانی عمر خالد خراسانی کے قتل کو بھول گئی ہے۔ اور اب اس کے قاتل نور ولی محسود سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ یہ عمر خالد خراسانی کے خون سے غداری ہے۔ جماعت الاحرار بھی اپنے جنگجوؤں کے ساتھ بہت بڑی غداری کا مرتکب ہو رہا ہے جنہوں نے بار بار یہ پیغام دیا کہ ان کے بانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، ٹی ٹی پی نے چالاکی کے ساتھ افغان طالبان کی سرپرستی میں ٹی ٹی پی کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لیے جماعت الاحرار کے موجودہ رہنماؤں کو بڑی رشوت دی ہے۔ اس طرح جماعت الاحرار اپنے مقتول لیڈر کا خون بیچ رہی ہے۔ جو صرف پیسے اور طاقت کی خاطر ہے۔ خلاصہ یہ کہ جماعت الاحرار کے موجودہ رہنما اپنے گروپ اور ممبران کے ساتھ سنگین غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں