
جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شہناز شاہد،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،فریحہ اسد مرزا،تہمینہ گل چوہدری،مصباح ڈار،مسز فلک ناز سیٹھی اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔اس کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا،تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیئے اجتماعی طور پر دعا کی گئی۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی گزشتہ دو ماہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تہمینہ گل چوہدری نے بتایا کہ ماہ جنوری 2024ءمیں اس سنٹر سے کل 46 مریض خواتین مستفید ہوئیں۔جن میں تین الٹراساؤنڈ کیس تھے۔جبکہ ماہ فروری میں مستفید ہونے والی 45 خواتین تھیں۔جن میں چار الٹرا ساؤنڈ کیس شامل تھے۔ماہ مارچ میں ہونے والے پروگرام کے بارے میں باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیاگیا کہ عنقریب جہلم کے نواحی گاؤں ہڈالی میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔
“قرآن فہمی کلاس”کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ آٹھ مارچ 2024ءبروز جمعتہ المبارک دس سے ساڑھے بارہ بجے تک اس کلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔اس اجلاس کی خاص بات یہ بھی تھی۔کہ ایم سے ڈبلیو اے کے آئین کے مطابق ہر دو سال بعد نئی کابینہ کے لیئے انتخابات ہوتے ہیں۔چنانچہ اس شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں نئی کابینہ کے انتخاب کے لیئے الیکشن کرائے گئے۔جس میں نئی کابینہ کا انتخاب کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی مسز فلک ناز سیٹھی نے کی۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔
