جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دیں،آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے 50سال بعد جماعت اسلامی نے اپنے جھنڈے نشان سے الیکشن لڑا ملک بھر میں بڑی تعداد نے ساتھ دیا کراچی،کے پی کے اور دیگر علاقوں مین نتائج کی تبدیلی قبول نہیں کرینگے،جعلی مینڈیٹ والی حکومت مہنگائی،بے روزگاری میں اضافہ کرے گی۔آئی ایم ایف سے مزید قرضون کی بھیک کے مطالبات شروع ہوگئے ہیں۔جماعت اسلامی اپنے نشان اور جھنڈے سے سفر جاری رکھے گی۔اعلیٰ سطحی فیصلے ہمارے عزائم ختم نہیں کرسکتے۔وہ جماعت اسلامی وزیرآباد کے صابر حسین ؓت کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کررہے تھے۔اس موقع پر زمان حیدر چیمہ،سید تحسین زیدی،عدنان انور کھرل،ذبیع اللہ ملک پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے وزیرآباد میں بھرپور محنت اور جانفشانی سے مہم چلانے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نورا کشتی میں ماہر ہیں عہدوں کی بندر بانٹ ہورہی ہے تمام سیاسی جماعتیں فوری ڈائیلاگ کا آغاز کریں۔الیکشن سے قبل بندر بانٹ ہوچکی تھی مضبوط جمہوریت کے لئے متناسب نمائندگی کا اصول اپنا یا جائے الیکٹیبلز کی سیاست سے مقتدر کی مداخلت جاری رہے گی۔انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری اوت قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کا کہ کے ایف سی کی معاونت کھیلوں کے میدان میں قال مذمت اور عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔انہوں نے فلسطین کے جھنڈے اسٹیڈیم میں لیجانے کی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اب ریاست بچاؤ والا بیانیہ نہیں چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں