I-SAPS کہ زیر اہتمام میانوالی میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا قیام

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)I_SAPS کے زیرِ اہتمام آج میانوالی کے مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس ہوا۔ جس میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا- اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ میانوالی کے مختلف سول سوسائٹی کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی- میٹنگ کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد تمام ممبران نے اپنا تعارف کروایا-ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد سمیع اللہ نے ایجوکیشن نیٹ ورک کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔ ملک عصمت اللہ کو ایجوکیشن نیٹ ورک کا کنوینئر منتخب کیا گیا۔ باقی ممبران میں ملک نعمت اللہ، ملک شہزاد، ملک منیر جوڑا ،رفیع اللہ ملک، فیاض خان سوانسی، کلیم اللہ، محمد عمیر ،محمد منیر مس شہلا سہیل،مصباح کریم،آمنہ شیخ،مس تسلیم دیگر افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نیٹ ورک کے اختتام پر تمام ممبران کے لیئے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں