وزیرآباد(نامہ نگار) تجاوزات کر کے عوام کو پریشان کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہر کو خوبصورت بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تجاوزات کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھا جائے گا، پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پرپنجاب بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے روڈوں پرتجاوزات کے ذریعے مافیا سے جگہیں صاف کرائی جائینگی تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں آمدورفت میں آسانیاں ہوں اورقیمتی جانوں کے ضیاع کاسدباب کیاجائے،تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد سلیم آسی نے کچہری چوک میں تجاوزات اور صفائی کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
