علم کا فروغ انبیاء کی میراث ھے

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار ) علم کا فروغ انبیاء کی میراث ھے. مشنری جذبے سے تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے ادارے قومی فرض ادا کر رھے ھیں. روشن مستقبل نئی نسل کی بہترین اخلاقی تربیت کا مرہون منت ھے. ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم میجر ریٹائرڈ طارق محمود نے ایس زیڈ الہی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ماڈل سکول میں سالانہ تقریب تقسیم اعزازات و انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ایڈمن آفیسر سعدیہ ملک نے خطاب میں کہا کہ طلباء میں مقابلے کا مثبت رجحان آگے بڑھنے کے جزبے کو پروان چڑھاتا ھے. اس موقع پر بہترین تعلیمی پرفارمنس پر محمد کاشف جاوید ملک،علی اظہر، ایشال فاطمہ،عبیرہ عمر کو اعزازی سلیشز اور اے پلس گریڈ کے حامل 200 سے زائد طلباءو طالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں.کمپئرنگ کے فرائض میڈم رفعت نے ادا کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں