مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیراہتمام 154خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) رحمتوں برکتوں کے ماہ مبارک میں اشیائے خوردونوش کے راشن پیکج سے غریب ومستحق روزہ داروں کو سحری،افطاری میں آسانی سہولت حاصل ہوتی ہے روزہدار کی معاونت کے اس عمل پر خالق کائنات بہت خوش ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار واجد نعیم نے مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیراہتمام 154خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر محمد عامر طور،زاہد محمود،اویس کیانی ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز انٹر نیشنل دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مخلوق رب کریم کی خدمت کے فریضے سر انجام دے رہی ہے وہ ویلفیئر کی تاریخ کے اوراق میں نمایا ں رہیں گے مسلم ہینڈز انٹر نیشنل ہر سا ل رمضان المبارک کے مارہ مقدس میں سینکڑوں ضرورت مند وں کو خشک راشن کی تقسیم کرکے دوسرے فلاحی وسماجی اداروں کے لئے مثال بنتا ہے۔مسلم کمیونٹی کے علاوہ مسیحی کمیونٹی کے کئی مواقعوں پر بھی مسلم ہینڈز انٹر نیشنل اپنے اقلیتی بھائیوں ی معاونت کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں