وزیر آباد(نا مہ نگار) ڈاکو راج برقرار،وزیرآباد چوروں کے لیے جنت بن گیا سرے عام ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،چیمہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے طالب علموں کو لوٹ کر فرار۔چیمہ کالونی میں کالج سکول سے گھر جاتے طلباء سے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے نوک پر جان سے ماردینی کی دھمکی دیکر لاکھوں روپے مالیت کے آئی فونز،ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو کردی گئی۔ رواں ہفتہ میں درجن بھر سے زیادہ ڈکیتی کے واقعات ہو چکے ہیں،شہر وگردونواح میں ڈکیتی،راہزنی،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں اور تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال اور ایماندار فرض شناس آفیسرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے
