نکے تھانیدار نے ات مچا دی بیوہ خاتون کے نوجوان بیٹے کو پکڑنے کے لیے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) نکے تھانیدار نے ات مچا دی بیوہ خاتون کے نوجوان بیٹے کو پکڑنے کے لیے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال ،خواتین کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال سنگین نتائج کی دھمکیاں ، ویڈیو بن جانے پرخود کو بچانے کے لیے خواتین پر بھی مقدمہ درج کر دیا ۔
وزیرآباد کے علاقہ ٹھٹھی آرائیاں میں پولیس تھانہ صدر کے نکے تھانیدار اسد چیمہ نے پتنگ بازی کے ملزم کو پکڑنے کے لیے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کر دیا ٹھٹھی آرائیاں کی بیوہ خاتون کلثوم بی بی کے نوجوان بیٹے احمد رضا کو پکڑنے کے لیے تھانیدار ان کے گھر داخل ہوا والدہ کی منت سماجت کرنے پر غلیظ فقرات کسنے لگا خاتون کی بیٹی نے پولیس کو گھر داخل دیکھ کر ویڈیو بنائی تو تھانیدار آپے سے باہر ہو گیا تھانیدار نے دونوں خواتین ماں بیٹی کو بھی مقدمہ میں نامزد کر دیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم احمد رضا کو گلی نمبر 15 سے حراست میں لیا اور ملزم کی جامہ تلاشی سے پتنگیں برآمد کیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خواتین سے بد تمیزی و گھر داخل ہونے والا نکا تھانیدار اسد چیمہ پھر کس طرح ملزم کے گھر داخل ہوا اور خواتین سے بدتمیزی کی جبکہ نکے تھانیدار نے ایف آئی آر کے مطابق ملزم کو گھر سے ہی نہ تو پکڑا تو پھر گھر میں داخل ہونے والا معمہ کیونکر بنا اور کس طرح خواتین کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ویڈیو کے مطابق تو تھانیدار خواتین کے گھر موجود ہے اور خواتین سے بحث و مباحثہ کر رہا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکام بالا نوٹس لیں دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ ملزم پتنگ باز ہے اور بمعہ پتنگیں موقع سے پکڑا گیا ہے اور اسکی والدہ و بہن نے پولیس پارٹی کے ساتھ بدتمیزی کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں