لنڈی کوتل (امان علی شینواری)
پاک افغان شاہراہ پر کھڑی مال بردار گاڑیوں کی باعث تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہے. پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک کے ناقص منیجمنٹ سے شاہراہ کو بند ہونا معمول بن گیا ہے. گاڑیوں کی لمبی قطاریں مزید برداشت سے باہر ہو چکی ہے. جس سے نہ صرف تاجروں کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی کروڑوں روپے خسارے کا سامنا ہے. پشاور تک سڑکیں پارکنگ کا منظر پیش کررہے ہیں . تمام ادارے بشمول کور کمانڈر آئی جی ایف سی گاڑیوں کی کلیئرنس اور بارڈر پر گاڑیوں کو جلد کلئیر کرنے میں کردار ادا کریں. ان خیالات کا اظہار آل کسٹم کلئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ایمل شینواری نے اپنے کابینہ عہدیداران شاہ جہان شینواری، گلاب شینواری، حضرت عمر اور عامر کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.
حاجی ایمل شینواری نے کہا کہ گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے ڈرائیوروں مقامی لوگوں، مسافروں اور ایجنٹس کو مشکلات کا سامنا ہے پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں سے قومی خزانے کو بھی اربوں روپے نقصان ہو رہا ہے حاجی ایمل شینواری نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ، کسٹم حکام، کور کمانڈر و ائی جی ایف سی سے پرزور مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کی کلیرنس کو تیز کیا جائے اور رش کو فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر وہ ٹرانسپورٹرز کیساتھ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے. گلاب شینواری کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں بیشتر گاڑیاں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہے جس کی کلیئرنس کا عمل چند منٹوں میں ہو جاتا ہے البتہ انہیں پاک افغان شاہراہ پر کھڑی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے گاڑیوں کو پہلے سے ہی ڈیماریج کا سامنا ہے اس لئے ان کو لائنوں سے نکال کر فوری طور پر کلیئر کیا جائے تاکہ رش پر قابو بھی پایا جا سکے اور گاڑیوں کو بھی بارڈر پاس ہونا پڑے انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے بتایا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر قلم چھوڑ ہڑتال اور شاہرہ کو بند کریں گے اس موقع پر شاہ جہان شینواری نے بتایا کہ کراچی سے پشاور تک آنے میں تین دن لگتے ہیں جبکہ لنڈی کوتل سے طورخم بارڈر تک دس سے بیس دن لگتی ہیں، اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز آپس میں بیٹھ کر ایک لائحہ عمل طے کریں تاکہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان سے بچا جا سکے.
