وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی محمد احمد چٹھہ پر سانحہ نو مئی میں مقدمہ درج تھا۔صدر ڈسٹرکٹ بار وزیرآباد رانا خلیل احمد بطور کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب ایم این اے محمد احمد چٹھہ کو عبوری ضمانت میں توسیع دی گئی ہے عدالت نے عبوری ضمانت میں 25 مارچ تک توسیع دے دی ہے محمد احمد چٹھہ 9 مارچ تک عبوری ضمانت پر تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اور دیگر ساتھی تمام مقدمات سے سرخرو ہو نگے اور اپنے قائد کے مشن کے مطابق عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد رانا خلیل احمد عدالت میں پیش ہوئے
