وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان کی ہمیشہ سے بد قسمتی رہی ہے کہ یہاں ہر دور میں اشرافیہ کو نوازا جاتا ہے جبکہ عام آدمی معاشی اور معاشرتی دباؤ میں بے بسی کی تصویر بن کر رہ جاتا ہے جب تک معاشرے میں مساوات اور انصاف کا نظام قائم نہیں کیا جاتا عام آدمی مسائل کا شکار ہی رہے گا۔ان خیالات کا اظہار اصلاحی کمیٹی برائے تعلیم وترقی نظام آباد،الہ آباد کے اجلاس میں شرکاء اجلاس نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت میاں عبد الحمید صدر نے کی۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ انتظامیہ نے اشرافیہ کے بچوں کے لئے 100کنال سرکاری اراضی مختص کرکے ڈی پی ایس کے نام سے کروڑوں روپے کے فنڈز جھونک دیئے ہیں جبکہ عام آدمی کے سکولوں میں نہ استاد ہی اور نہ ہی واش رومز موجود ہیں اس لئے وزیرآباد کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اشرافیہ کے لئے بنائے جانے والے اس پراجیکٹ میں اب تک خرچ ہونیوا لے فنڈز کا نہ صرف آڈٹ کروایا جائے۔
