وزیرآباد (نامہ نگار) قدرت کے عطاء کردہ وسائل کو ضرورت مند عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرنا ایمان کا حصہ ھے. فلاحی اداروں کے کارکن خدائی خدمت گار بن کر روشن ستاروں کا روپ دھار چکے ھیں ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے ڈویژنل ایریا مینجر رانا عمر فاروق نے لائیولی ھڈ آفیسر شمس الرحمن کی زیر صدارت ماڈل سکول سوھدرہ میں ھوپ کی جانب سے یتیم بچوں کے خاندانوں میں رمضان پیکج سکیم کے تحت راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا. اس موقع پر پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک، عثمان امین،غلام دستگیر، سید عثمان شاہ اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں.تقریب میں سوھدرہ، پنوانہ پسرور، لالہ موسی،منڈی بہاوالدین اور کھاریاں کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے یتیم سٹوڈنٹس کے190 خاندانوں میں ضروریات زندگی پر مشتمل راشن پیک تقسیم کئے گئے.
