وزیرآباد (نا مہ نگار) شہر کے گلی محلوں میں کیمکل زدہ دودھ دیدہ دلیری سے فروخت ہونے لگا۔کئی جگہ کیمکل سے دودھ بنا کر رکشوں اور گاڑیوں پر سپلائی کیا جانے لگا۔انظامیہ کے خواب خرگوش کے مزے کے باعث مافیا مزید تگڑا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد شہر اور مضافات میں کیمکل سے دودھ بنا کر شہر کے گلی محلوں میں دوکانوں پر دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کیا جانے لگا۔ دوکاندار اور گوالے شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے لگے۔کیمیکل زدہ دودھ پینے کی وجہ سے بچوں کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ انتظامیہ مکمل دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔آفیسران دفاتر میں خواب غفلت کے مزے لینے پر مجبور جبکہ کہ چند ایک کرپٹ عملہ کے رحم و کرم پر عوام کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ شہر میں کئی جگہ مافیا نے کیمکل زدہ دودھ بنانے کے اڈے بنا رکھے ہیں۔جو دودھ بنا کر آسانی کے ساتھ سپلائی کر رہے ہیں۔ شہر کی سماجی سیاسی تنظیموں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور کمشنر گوجرانوالہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
