لاہور (اسٹاف رپورٹر) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان / یوکے (رجسٹرڈ) کے پاکستان JAP کے صدر امان کھوکھر اور جنرل سیکرٹری پاکستان حامد صدیق انجم کی ہدایت پر JAP پاکستان کے نائب صدر محمد خرم قادری، ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری راشد علی خانزادہ اور چیف کوآرڈینیٹر میرپورخاص ڈویژن سید دانش شاہ نے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی سے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان / یوکے رجسٹرڈ صحافی بھائیوں کے لیے ایک انٹرنیشنل پلیٹ فارم ہے اس کے مرکزی صدر میاں عامر علی برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے رات دن ایک کر کے محنت کرنے میں کوشاں ہیں ان کا مقصد ہے کہ وہ صحافی بھائی اور بہنیں جو آگے آنے کی کوشش کرتی ہیں انہیں آگے نہیں آنے دیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کی کہیں سنوائی ہو پاتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم اصل میں ایسے صحافیوں کیلئے ہی بنایا گیا ہے تاکہ وہ بھی آگے آئیں اور کھل کر کام کر سکیں تاکہ ان کی بھی جائز خواہشات پوری ہو سکیں ہم مرکزی صدر میاں عامر علی کی قیادت میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان / یوکے رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم کے ذریعے صحافی بھائیوں اور بہنوں کی آواز بنیں اس کے لئے کوشش کر کے صحافت سے وابستہ ورکنگ جرنلسٹس بھائیوں اور بہنوں سے ملاقات کریں اور JAP کا ممبر بنائيں جبکہ JAP پاکستان کے عہدیداران نائب صدر محمد خرم قادری، ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری راشد علی خانزادہ نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے جائز مسائل حل نہیں ہو پاتے ہیں صحافیوں کی فیملی کے لیے میڈیکل، تعلیم، بچے بچیوں کی شادی ودیگر سہولیات پر کام کرنا بہت ضروری ہے جس سے صحافیوں کو اچھی زندگی بسر کرنے میں آسانی ہو جس پر مرکزی سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی نے کہا کہ صحافیوں کے لیے میڈیکل، تعلیم ودیگر سہولیات کے لئے مرکزی صدر میاں عامر علی و دیگر عہدیداران کوششیں کر رہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد JAP کے ممبران کو خوشخبریاں ملنا شروع ہو جائيں گی JAP کی پوری ٹیم صحافیوں کے ساتھ ہمہ وقت ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔
