پنڈدادن خان میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ تاجران سول سوسائٹی وکلاء نماہندوں کی شرکت

Spread the love

پنڈدادن خان ( راشد خان سے)
پنڈدادن خان میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ تاجران سول سوسائٹی وکلاء نماہندوں کی شرکت۔
پانچ پانچ ماہ سے پینشن کی ادائیگی نہیں ھوئی ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں 11 مارچ تک پینشن ادا نہ ھوئی تو اے سی افس کے سامنے دھرنا دیں گے ریٹائرڈ ملازمین تفصیلات کے مطابق بمیونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے درجنوں ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف نوازش شہید چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں تاجران سول سوسائٹی وکلا کے نماہندوں نے شرکت کی ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ پانچ پانچ ماہ سے پینشن کی ادائیگی نہیں کی گئی جسکے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں ساری زندگی ادارے کی خدمت کی ھے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف میونسپل کمیٹی کی حالت زار پر خصوصی توجہ دیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات ادا کیے جاہیں ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر 11 مارچ تک بقایا جات ادا نہ ھوے تو اے سی افس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جاے گا مرکزی انجمن تاجران کے صدر چویدری زبیر جمیل معروف سماجی شخصیت ملک غلام مصطفی مھٹو چویدری ارشد حاجی محمد اسلم صابر راہی نے اپنے خطاب میں ملازمین سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں