وزیرآباد(نا مہ نگار) انسانیت کی خدمت اورفلاحی سوچ رکھنے والے خالق کائنات کوپسندہیں رب کریم اپنی راہ میں خرچ کرنے والوں کے رزق وروزی میں برکت اورکاروبار بڑھادیتے ہیں۔ مخیرحضرات اپنی دولت کواللہ کی راہ میں خرچ کرکے اپنی زندگی اورآخرت سنوارلیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر حسن یوسف آف جندھڑ شریف نے آستانہ عالیہ گنج گوھربھٹی کے شریف میں ساتویں سالانہ تین روزہ حضرت اویس قرنی ؓ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی،ملک محمد یوسف چاند،آئی سرجن ڈاکٹر اجمل نثار،پیر ساجد چشتی،پیر محمد زبیر چشتی،ڈاکٹرز تنویر احمد، آصف،شیر محمد،عاکف،ظہور احمد،محمد طارق ودیگر بھی موجودتھے۔ ودیگربھی موجودتھے۔حافظ محمدکاشف چشتی نے کہاکہ میراخاندان انسانیت کی خدمت کے لئے جس مقام پرموقع میسرآتا ہے خدمت کرکے اطمینان سکون حاصل کرتے ہیں اوریہ سب خالق کائنات کی رضاکے حصول کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹراجمل نثارکی زیرنگرانی 200آپریشن فری کئے جائیں گے جبکہ آؤٹ ڈورمریضوں کوعینکیں وادویات فری فراہم اورآپریشن والے افرادکومفت لینزلگائے جائیں گے روزانہ200مریضوں کامعائنہ کیا جاتا ہے
