وزیرآباد:(نامہ نگار) بلدیہ وزیرآباد میں عوام کو لوٹ مار کرنے والا گروہ سرگرم،ملازمت سے نکالا گیا دیہاڑی باز ریکارڈ روم میں دھندنانے لگا،پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے لمبی دیہاڑیاں لگائی جاتی ہیں افسران بے بس شہریوں کے ریکارڈ میں ردو بدل کر کے دیہاڑی باز صحافی نما اضافی شہریوں کے لیے مسلسل سر درد بن چکا کمشنر گوجرانوالہ اور سیکرٹری بلدیات نوٹس لیں شہری حلقے وزیرآباد بلدیہ کے دفتر میں پرائیویٹ افراد نے ڈیرے لگا لیے نوسر باز قسم کے ان پرائیویٹ افراد نے شہریوں کو لوٹنا معمول بنا رکھا ہے جس سے بلدیہ اہلکار بھی تنگ اور افسران بے بس نظر آتے ہیں شہری جونہی اپنے پیدائش یا اموات کے ریکارڈ و ضروری دستاویزات کے لیے بلدیہ ریکارڈ روم و پیدائش و اموات کے دفتر کا رخ کرتے ہیں تو سب سے پہلے انہیں ان پرائیویٹ افراد سے ملنے کا کہا جاتا ہے جو شہریوں سے ان کا مقصد پوچھ کر کلرک کی نہ موجودگی کا بہانہ ڈال کر اگلے روز آنے کا کہہ دیتے ہیں اور اس دوران وہ سائل کے اسی ریکارڈ کو غائب کر دیتے ہیں یا نام میں زیر زبر نقطہ کی کمی بیشی سے سائل کو بلیک میل کرتے ہیں اور بھاری رقوم کا مطالبہ کر کے دیہاڑی لگاتے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلدیہ کے چند افراد بھی ان سے ملے ہوے ہیں افسران کو ان پرائیویٹ ایجنٹوں کے بارے میں شکایات کی جا چکیں لیکن یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے افسران بھی ان بلیک میلروں سے عاجز آ چکے ہیں اگر کوئی افسر ان کے خلاف ایکشن لے بھی لے تو یہ خود کو اضافی نما صحافی کہنے والے بہروپیئے نہ صرف افسران کے خلاف درخواست بازی پر اتر آتے ہیں بلکہ ان کے خلاف چھوٹے موٹے ویب چینلز یا ڈمی اخباروں میں خبر لگا کر ان کو بلیک میل کرتے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے ان میں شامل ایک ایجنٹ تو بلدیہ کا نکالا گیا ایک سابق ملازم بھی ہے جو نہ صرف صحافت کی آڑ میں افسران کو تنگ کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ شامل بہروپیئے مقامی کچہری میں بھی جھوٹی گواہیوں کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں معلوم ہوا ہے کہ یہ بہروپیئے بد قماش بھی ہیں اور اپنے مکروہ عزائم کے لیے بد کردار خواتین کا بھی استعمال کرتے ہیں اور دیہاڑی لگاتے ہیں شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور صوبائی سیکرٹری بلدیات سے ان دو نمبری میں ملوث ایجنٹوں کو دفتر سے نکلوانے اور ان کی بلدیہ میں مستقل داخلہ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
