I-SAPS کہ زیر اہتمام میانوالی کے مقامی ہوٹل میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا اورینٹیشن سیشن.

Spread the love

میانوالی (اختر شاہ عارف)I-SAPS کے زیرِ اہتمام میانوالی کے نجی ہوٹل میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا اورینٹیشن سیشن ہوا – جس میں ڈسٹرکٹ میانوالی کے مختلف سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی- میٹنگ کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد تمام ممبران نے اپنا اپنا تعارف کروایا-پروجیکٹ فیلڈ منیجر مدثر شہزاد نے ممبران کی ٹریننگ کی۔ کوارڈینیٹر محمد سمیع اللہ نے ایجوکیشن نیٹ ورک کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیئے ۔ ملک عصمت اللہ کو ایجوکیشن نیٹ ورک کا کنوینئیر منتخب کیا گیا۔ اور باقی ممبران میں ملک نعمت اللہ، ملک شہزاد، ملک منیر جوڑا ،رفیع اللہ ملک، فیاض خان سوانسی،کلیم اللہ، محمد عمیر،محمد منیر، اور دیگر خواتین ممبران نے شرکت کی ۔نیٹ ورک کے اختتام پر تمام ممبران کے لیے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں