پاک افغان طورخم بارڈر پر بغیر پاسپورٹ کے ہر قسم کی آمدورفت بند ہوگی

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری
پاک افغان طورخم بارڈر پر بغیر پاسپورٹ کے ہر قسم کی آمدورفت بند ہوگی۔ ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور افغان مریضوں کو 31مارچ کے بعد بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے طورخم بارڈر آنے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ طورخم میں مختلف جگہوں پر بینرز لگائی گئی.
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر پاکستان حکام کی طرف سے افغانستان جانے اور آنے والے ٹرانسپورٹرز ڈرائیورز مریضوں کو 31مارچ سے پاسپورٹ ویزہ شرط لازمی قرار دینے کے حوالے سے پوسٹر لگا دئے گئے ہیں.31مارچ کے بعد افغانستان جانے اور انے والے ڈرائیورز ٹرانسپورٹرز مریضوں کی پاسپورٹ ویزہ شرط لازمی قرار دی گئی ہیں پاسپورٹ ویزہ نہ رکھنے والے ڈرائیورز و دیگر افراد سفر نہیں کرسکے گے.
واضح رہے کہ پاک افغان طورخم بارڈر پر جتنی ڈرائیورز ہیں اس میں اکثریت کا تعلق افغانستان سے ہیں جن کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو گئیں ہیں ان کو افغان حکومت نئی پاسپورٹ جاری نہیں کرتے جس کے باعث افغان ڈرائیورز کو مسائل کا سامنا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ہمیں طورخم سرحدی گزرگاہ پر بغیر ویزے اجازت دی جائے کیونکہ افغانستان ہمیں پاسپورٹ ریونیو نہیں کرتے اور پاکستان ہمیں ویزے جاری نہیں کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں