وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت وصفائی کے احکامات ٹی ایم او وزیرآباد بینرز اور سکنز تک محدود

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت وصفائی کے احکامات ٹی ایم او وزیرآباد بینرز اور سکنز تک محدود،یونین کونسل الہ آباد اور وزیرآباد میں لیگی ورکروں کے گھروں کے سامنے دو سال سے سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے،نالیاں گٹر بند،جابجا لگے گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑھا رہے ہیں،علاقہ کا رہائشیوں کا بد بو تعفن زدہ ماحول میں سانس لینا دشوار ہو کر رہ گیا،اہل علاقہ موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،مسلم لیگی رہنما ؤں پروفیسر حافط منیر احمد،بابر وسیم،مختار،مرزا محمد مشتاق،محمد سہیل مغل،عرفان کھوکھر نے وزیراعلیٰ پنجاب،صوبائی وزیر بلدیات،کمشنر،ڈی سی گوجرانوالہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال اور ایماندار،فرض شناس انتظامیہ افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں