عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر جہلم کی مشہور فلاحی تنظیم “خیر الناس”کے زیرِ اہتمام شاندار پروگرام

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) عورتوں کے عالمی دن کے موقع پرآج “الفلاح”مشین محلہ نمبر 2 میں جہلم کے مشہور فلاحی تنظیم “خیر الناس”کے زیرِ اہتمام ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمانِ اعزاز سیدہ شاہدہ شاہ،سمیط ارفع پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سول لائینز جہلم،اور دیگر معزز خواتین تھیں۔اس کے علاوہ خیر الناس تنظیم کے روحِ رواں چوہدری محمد اقبال،انعام الحق،سہیل ناصر سوشل ویلفیئر آفیسر ،بیگم رشیدہ عزیز اور شہر بھر کی خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کے سٹیج سیکرٹری بلال تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔سیدہ شاہدہ شاہ ،پرنسپل سمیط ارفع،بیگم رشیدہ عزیز اورتنظیم ہذا کے زیرِ اہتمام چلنے والے دستکاری سکول کی طالبات اور کالج ہذا کی طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بہ نظر غائر دیکھا جائے تو زندگی کا ہر دن ہی عورتوں کا دن ہوتا ہے ۔ ہمارے دین اسلام نے عورتوں کو جو مقام اور عزت دی ہے ۔وہ کسی اور مذہب نے نہیں دی۔عورت جو ماں ہے،بہن ہے،بیٹی ہے،بہن ہے، بیوی ہے۔عورت کا ہر روپ،یر رشتہ قابلِ تعظیم اور قابل عزت ہے۔بعد ازاں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جہلم کی طالبات نے عورت کے حقوق و فرائض کے حوالے سے ایک خاکہ پیش کیا ۔جسے تمام حاضرین نے تالیاں بجا کر خوب داد دی۔تقریب کے اختتام پر اس خاکے میں شریک طالبات کو تعریفی اسناد جبکہ مہمانِ اعزاز کو شیلڈ دی گئیں۔اس کے بعد تمام حاضرین کو لنچ باکس دیئے گئے ۔یوں یہ پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں