وزیرآباد(نامہ نگار)علی پورچٹھہ 45 سالہ نسری کے قاتل شوہر اور بیٹا نکلے۔ بدچلنی اور بدکرداری سے غیرت کے نام پر یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ملزمان کا پولیس تفتیش میں اعتراف۔ مقدمہ درج۔ علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ مدن چک میں ڈیرہ گجراں پر پیر محل چک نمبر 28کا رہاٸشی محمد رمضان قوم اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ہمراہ نسیم گجر کے پاس مزارع ہے۔گزشتہ روز 5 بچوں کی ماں نسرین بی بی کی نزدیکی کھیتوں سے گردن کٹی لاش ملی۔جس پر پولیس نےتفتیش کرتے ہوۓ ملزم رمضان اور اس کے بیٹے نعمان کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش دونوں باپ بیٹے نے اعتراف کیا کہ میری بیوی اور نعمان کی ماں بدچلن اور بدکار عورت تھی وہ کٸی کٸی ماہ گھر سے چلی جاتی تھی اور واپس آتی تھی اس پر اکثر اسے باز پرس بھی کیا گیا لیکن وہ اپنے فعل سے منع ہونے سے انکاری تھی جبکہ ہم نے غیرت کے نام پر اسے چھریوں کے پے در پے وار کر کے گردن کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نے مقتولہ کے بھاٸی ساجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تفتیش ہے۔
