وزیراعلیٰ پنجاب کی نگہبان رمضان پیکج گھر گھر پہنچانے کا اعلان کی حقیقت بر عکس نکلی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی نگہبان رمضان پیکج گھر گھر پہنچانے کا اعلان کی حقیقت بر عکس نکلی،دھکے کھا کر راشن ملنے لگا۔وزیرآباد کے علاقوں مثمن برج،مہندی شاہ رود اور دیگر جگہوں پر راشن کے حصول کے لئے مردو خواتین کی لمبی لمبی لائنیں متعلقہ افراد ایک جگہ پر ہی بیٹھ کر راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ عوام کی خدمت انکی دہلیز پر ہوگی لیکن انتظامیہ یہ حکم ہوا میں اڑا دیا۔خواتین نے بتایا کہ روزہ رکھ کر صبح سے لائنوں میں کھڑی ہیں لیکن راشن نہیں مل رہا اور ابھی جاکر افطاری کے لئے بھی انتظامات کرنے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی مریم نواز نے کہا تھا کہ راشن آپ کو گھر میں پہنچایا جائے گا لیکن ہمیں لائنوں میں لگا کر ذلیل کرکے رکھ دیا گیا ہے۔راشن لینے کے لئے آئے افراد نے کہا کہ راشن کے لئے ہمیں سڑکوں پر ہی قطاروں میں کھڑا کرکے رسوا کیا جارہا ہے اور راشن بھی نہیں مل رہا عملہ کہتا ہے کہ انتظار کروابھی ایپ کام نہیں کررہا ہے کبھی کچھ بہانہ کردیا جاتا ہے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں