خیبر سے (امان علی شینواری)
طورخم میں کلئیرنس میں سست روی اور مال بردار گاڑیوں کی غیر ضروری چیکنگ کے خلاف آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹ یونین سراپا احتجاج ہو گئے لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ چروازئے کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کر دیا صوبائی وزیر عدنان قادری احتجاجی کیمپ میں جا کر مظاہرین کے مطالبات سن لئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی فلور پر آواز اٹھانے اور آئی جی اور کسٹم کے اعلیٰ حکام کو آپکے مشکلات سے آگاہ کروں گا آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین صدر ایمل خان شینواری. گلاب شینواری اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے طورخم کلئیرنس سست روی اور غیر ضروری چیکنگ کی وجہ سے قطاریں لگ گئی ہے جب گاڑی سکینر سے گزرتی ہے تو پھر چیکنگ کی کیا ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ رات کے وقت ایک سو پچاس مال بردار ایکسپورٹ گاڑیوں بے نمبر چھوڑ جاتے ہیں کوئی زمہ داری قبول نہیں کرتا کہ بے نمبری کون کر رہا ہے لیکن مبینہ طور پر بے نمبر چھوڑنے والے گاڑیوں سے فی گاڑی ہزاروں روپے لئے جاتے ہیں جبکہ ٹرانزٹ کنٹینر ہفتوں سے پاک افغان شاہراہ پر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم ٹرمینل میں اس وقت تین سو تک کنٹینرز کھڑے ہو سکتے ہیں کیوں کھڑے نہیں کرتے شاہراہ پر بے یارو مددگار کھڑے ہیں کوئی تحفظ نہیں دی گئی ہے ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے بعد ازاں پولیس کے ساتھ مزاکرات میں طے ہوا کہ شاہراہ پر کھڑے ٹرانزٹ کنٹینرز کو طورخم ٹرمینل پہنچائیں گے جسکے بناء پر شاہراہ کو کھول دی گئی اور مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے
