تھانہ سٹی وصدر کے علاقہ میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نان سٹاپ جاری

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) تھانہ سٹی وصدر کے علاقہ میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نان سٹاپ جاری،شہری لاکھوں روپے نقدی،مویشیوں سے محروم۔تھانہ سٹی کے علاقہ چیمہ کالونی میں علی جاوید کے گھر نامعلوم پانچ ڈاکوؤں نے ہلہ بول دیا،ایک ڈاکو گھر کے باہر نگرانی کرتا رہا جبکہ چار ڈاکوگھر میں داخل ہو گئے اور اہلخانہ کو اسلحی کی نوک پر یرغمال بنا لیااورجان سے ماردینے کی دھمکی دیکر تقریباً50لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ سٹی پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی۔دوسری واردات تھانہ صدر کے علاقہ منظور آباد میں جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر حبیب اللہ کے ڈیرہ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کی دوبھینسیں چرا کر لے گئے منظور آباد سے ہی چور ایک اور ڈیرہ سے سولر پلیٹیں اتار کر لے گئے۔شہر وگردونوا میں ڈکیتی،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب،سی پی او،آر پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لیکر اصلاح واھوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں