رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اور غریبوں کی غم خواری کا مہینہ ہے ،ر ناصر محمود کلیر

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اور غریبوں کی غم خواری کا مہینہ ہے اس مہینے تزکیہ نفس کے ساتھ روزہ ضبط برداشت اور روحانی پختگی کا ذریعہ بنتا ہے مسلمان معاشرے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بت حاشہ اضافہ اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالے تاجر مخلوق خدا کی چمڑی اتارنے کے بجائے سفید پوش طبقے کو ریلیف دیں وہ جماعت اسلامی وزیرآباد زون کے ذمہ داران،یوسی امراء،ذمہ داران کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدارت زونل امیر صابر حسین بٹ نے کی۔اس موقع پر ذبیع اللہ ملک،جاوید مغل،سیف اللہ،رضوان ساجد،رضوان بٹ،ریاض سلہریا،وحید بٹ،سلیم کلیر،رانا عقیل احمد،محمد اکرم خان،محمد عارف،ارسلان بٹ،رفاقت طور،فیصل،ندیم سیٹھ،محمد رفیق نعیم،مدثر،محمد عامر سمیت متعدد ذمہ داران موجودتھے۔اس موقع پر رمضان المبارک کے سلسلہ میں خصوصی پلاننگ کی گئی ذمہ داران کو مخیر حضرات سے رابطے کا ٹارگٹ دیا گیا افطار پارٹیوں کا ہر سطح پر دیا گیا،اس موقع پر رفاقت طور کو بقیہ سیشن کے لئے قائمقام امیر مقرر کیا گیا۔انہوں نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا کر کام کا آغاز کردیا۔بزرگ رکن چوہدری عبد الرشید کلیر مرحوم کی اچانک رحلت پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں