الیکشن میں ھار جائیں تو دھاندلی اور اگر جیت جائیں تو ٹھیک ھے،ڈاکٹر شوکت علی شیخ

Spread the love

لندن /لاھور عارف چودھری )
الیکشن میں ھار جائیں تو دھاندلی اور اگر جیت جائیں تو ٹھیک ھے، واویلا مچانے کی بجائے مہذب طریقہ سے اپوزیشن میں بیٹھ کر قانون اور آئین کے مطابق حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک معاشی بحران سے نکل سکے ۔
یہ کحا ڈاکٹر شوکت علی شیخ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ برطانیہ نے اپنے دورہ پاکستان پر آنے پر خصوصی طور پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوے کحا۔
ملک کو جمہوریت کی روشنی میں آگے
بڑھنا چاہئے اس وقت ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا وقت نہیں ھے ،
ملک کی سلامتی کے ساتھ الیکشن کے موقع آتے رھتے ھیں اسکی تیاری کریں لوگوں کو اپنی کارکردگی عملی طور پر کچھ اچھا کر کے دکھائیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ دھشت گردوں کا مقابلہ کرتے ھوے جن شہدا نے اپنے خون کا نظراناں دیا ھے انھیں ھم سب اور خصوصی طور پر میری پارٹی پاکستان مسلم لیگ ق کے اراکین اور قائدین شاھیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ھم اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اگر کوئی فوج پر تنقید کرتا ھے میں ذاتی طور پر اور میرے محبے وطن پاکستانی اور ھماری قیادت اسکی سختی سے مذمت کرتی ھے۔
9مئ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ان کرداروں کو جنھوں نے فوج کے ساتھ محاذ آرائی کی اور ملک کو بنیینا ریپبلک بنانے کی ناکام کوشش کی ان کرداروں کے ساتھ سختی سے نیپٹا جانا چاہیے۔تاکہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کر سکیں۔
فوج پر کیچڑ اچھالنیں والوں کو اس بات کا احساس ھونا چاہئے کہ فوج انکی بھی دن رات حفاظت کر تی ھے بلا تفریق کہ وہ بھی چین کی نیند سو سکیں ، انھیں تخریب کاری کی اس حرکت پر شرم آنی چاہیے۔
آخر میں انھوں نے کہا کہ ھمیں رمضان المبارک کی خوشیوں میں اپنے اس پاس ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھنا ھمارے ایمان کا ایک اھم جز ھے۔
اللہ تعالٰی کسی کے بھی نیک کام کو رائے گا نہیں جانے دیتا ۔
آخر میں انھوں نے پاک فوج کی ذمہ دارانہ سلاحئتوں کو سراھا۔
ملک کے لئے دوعاے خیر مانگںی گئ۔ اس موقع پر برطانیہ کے صدر جناب سید رضوان ھاشمی صاحب بھی انکے ھمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں