محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرنے والے شہری کے تین بچے آنکھوں جیسی نعمت سے محروم

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرنے والے شہری کے تین بچے آنکھوں جیسی نعمت سے محروم ہیں، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ایک طرف تو شفقت علی کو سحر و افطار کی فکر لاحق ہے تو دوسری جانب قوت بصارت سے محروم اپنے بچوں کا غم کھائے جاتا ہے، غربت کی چکی میں پسا خاندان اپنے ان بچوں کے علاج کے لیے حکومتی امداد کا منتظر ہے، تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ سے وزیرآباد روڈ پر واقع گاؤں منڈھیالہ چٹھہ کے شروع میں ہی واقع ایک کچے گھر میں ایک طرف غربت و افلاس کے ڈیرے ہیں تو دوسری جانب بصارت سے محروم تین بچوں کی پرورش کی فکر، محنت مزدوری کرنے والے شفقت علی کے پانچ بچوں میں سے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدائشی طور پر نابینا ہیں، شفقت علی نے محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں 13 سالہ احمد علی، 6 سالہ جنت فاطمہ اور 3 سالہ محمد صلاح الدین کا علاج کروانے کی سڑتوڑ کوشش کی لیکن مہنگے علاج کی بدولت اسے کامیابی نہ مل سکی، نابینا بچوں میں سے اس کی ایک بیٹی جنت فاطمہ کے مناسب علاج سے اس کی بینائی واپس آ سکتی ہے لیکن شفقت علی کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ مہنگے اخراجات کا بوجھ اٹھا سے، شفقت علی اور اس کی اہلیہ تنزیلہ بی بی نے روتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ اس کے بچوں کے علاج کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ریاست ایک ماں درجہ رکھتی ہے اور ماں کبھی بھی اپنے بچوں کو کرب اور اذیت میں برداشت نہیں کر سکتی، تنزیلہ بی بی نے وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بچوں کی ماں ہے اسے احساس ہونا چاہیے کہ وہ کس دکھ سے گزر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں