ساہیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف
ساہیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عظمان چوہدری اور پولیس، واپڈا، اوقاف، میونسپل کارپوریشن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عرس حضرت خواجہ محمد پناہ، یوم شہادت حضرت علی، جمعتہ الوداع، عید الفطر اور ایسٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری نے تمام تہواروں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ اوقاف حکام کو عرس حضرت خواجہ محمد پناہ پر عوام کے رش کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دربار کے مین پوائنٹس پر20سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ اسی طرح دربار کے اطراف خار دار تاریں لگائی جائیں گی اور واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے دربار پر میڈیکل کیمپ لگانے اور آر ایچ سی کو 24/7فنگشنل رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے عرس کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کے لئے پلان ترتیب دینے اور پارکنگ کے مناسب انتظامات کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ بازاروں میں قائم تجاوزات کو بھی فوری ہٹایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں