ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا گورنمنٹ ہائی سکول نورپور میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف
ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا گورنمنٹ ہائی سکول نورپور میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ، سنٹر میں صفائی کے انتظامات اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے گورنمنٹ ہائی سکول اڈہ نورپور کا دورہ کیا اور سکول میں نویں جماعت کے امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کا ریکارڈ چیک کیا اور امتحانات کے انعقاد کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سنٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مرکز پر سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی سنٹر کے قریب نہ آنے دیا جائے۔ دورہ، سنٹر میں صفائی کے انتظامات اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے گورنمنٹ ہائی سکول اڈہ نورپور کا دورہ کیا اور سکول میں نویں جماعت کے امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کا ریکارڈ چیک کیا اور امتحانات کے انعقاد کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سنٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مرکز پر سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی سنٹر کے قریب نہ آنے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں