خیبر (امان علی شینواری)
پاک افغان طورخم بارڈر ایمیگیریشن کمپلیکس میدان جنگ بنا رہا،ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں کے مابین ہاتھاپائی ہوئی. عینی شاہدین،
ایف آئی اے کے چھ اہلکار زخمی ہوئے، لہولہان اہلکار لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کر دئے گئے.
پاک افغان طورخم بارڈر مسافروں ،بیماروں اور پیدل آمدورفت کے لئے بند رہا.
دونوں اداروں نے صورتحال کا نوٹس لیا.
واقعہ رش کنٹرول کرنے پر ہوا، معمولی نوعیت کا مسئلہ تھا، دونوں طرف معمولی چوٹیں اہلکاروں کو لگی ہیں، ایف سی حکام کا مؤقف”
“ایف سی اہلکار غیر قانونی طریقے سے جعلی تذکرے پر ٹھپہ مار کر افغان شہری لے جا رہے تھے، غیر قانونی کام سے انکار پر آفسران کو بتا کر ایف سی کے دیگر اہلکاروں کو بلا کر ہماری خوب پٹائی کر دی”، “ایف آئی اے اہلکاروں کا مؤقف”
تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر ایف آئی اے اہلکاروں کی پٹائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں،
عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی صبح طورخم ایمیگیریشن کمپلیکس کے اندر بندوقوں اور لاٹھیوں سے مسلح ایف سی کے اہلکاروں نے ایف آئی اے کے اہلکاروں پر آو دیکھا نا تاو داوا بول دیا اور ایف آئی اے کے چھ اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا جن میں سے تین زخمیوں کو لنڈی کوتل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہاتھاپائی اور پٹائی کے دوران مسافر خواتین اور بچوں کی چیخیں بھی سنائی دے رہی تھیں اس دوران طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے تقریباً 4 گھنٹے تک بند رہا جس کی وجہ سے روزہ دار مسافر بارڈر کے دونوں طرف انتظار کرتے اور ذلیل ہوتے رہے ایف سی حکام کا مؤقف تھا کہ دو اداروں کے اہلکاروں کے مابین معمولی نوعیت کا واقعہ تھا توں توں میں میں سے بات آگے بڑھ کر ہاتھاپائی تک پہنچ گئی جس میں دونوں طرف کے اہلکاروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں لگیں ایف سی حکام کے مطابق صورتحال پر جلد قابو پالیا گیا، واقعہ کا نوٹس لیا گیا اور تھوڑی دیر بعد بارڈر کے آر پار پیدل لوگوں کی آمدورفت چل پڑی دوسری طرف طورخم امیگریشن کے زخمی اہلکاروں نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور وائس پیغامات میں کھل کر بتایا ہے کہ ایف سی کے کچھ اہلکار ایک افغانی کو غیر قانونی طریقے سے بارڈر پاس کرا رہے تھے بدمعاشی کر رہے تھے انکار پر پٹائی شروع کر دی اور آنکھ جھپکتے ہی درجنوں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بندوقیں اور لاٹھیاں اور سوٹھیاں ہاتھوں میں لئے پہنچ گئے اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کی بلا امتیاز پٹائی شروع کر دی جس سے ان کے کئی ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں
