ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ کا پلانٹ فار پاکستان مہم کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل چیچہ وطنی کا دورہ

Spread the love

چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف
ساہیوال : ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ کا پلانٹ فار پاکستان مہم کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل چیچہ وطنی کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس میں مہم کے تحت پودا لگایا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ وقار سگھلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا جائزہ لینے کے لئے چیچہ وطنی کا دورہ کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس میں پودا لگایا۔ اس موقع پر مہم کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محکمے نے مہم کے تحت 28 مارچ تک ہر یونین کونسل کے لئے 200 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ڈویژن بھر کی یونین کونسلز میں 58800پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 57008پودے لگائے جا چکے ہیں جو کہ ٹارگٹ کا 90فی صد ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال میں 20000کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 17740پودے لگائے جا چکے ہیں جو مقررہ ہدف کا 88.7فی صد ہے۔ اسی طرح ضلع اوکاڑہ میں 28000کے ہدف میں سے 24210پودے لگائے جا چکے ہیں جو ٹارگٹ کا86.46فی صد ہے جبکہ ضلع پاک پتن کے مقررہ ٹارگٹ10800کے مقابلے میں 15058پودے لگائے گئے ہیں جو ٹارگٹ کا139.42فی صد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں