خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں مفت نئی کتابوں کی بندش قابل مذمت ہے

Spread the love

خیبر (امان علی شینواری) خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں مفت نئی کتابوں کی بندش قابل مذمت ہے ،فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ.،
سرکاری سکولوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ عبدالوہاب آفریدی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے صدر عبدالوہاب آفریدی نے تباہ حال صوبہ خیبر پختونخوا کے سکولوں میں مفت نئ کتب تقسیم کا سلسلہ بند کرنے پر افسوس کا اظہار اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک حالیہ نوٹیفکیشن کے زریعے خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں مفت نئی کتابوں کی تقسیم کا سلسلہ ختم کیا ہے جو عرصہ دراز سے جاری اور عوامی مفاد کا اہم ترین منصوبہ تھا ختم کرنا پختون قوم کے بچوں کے مستقبل کو ختم کرنے کی مترادف ہے مفت تعلیم اور مفت کتابیں ہر بچے کا ریاست پر بنیادی حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانب سرکاری سکولوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کریں گے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آپنے فیصلے کو واپس لے اور فوری طور پر تمام سرکاری سکولوں میں مفت نئی کتابوں کا سلسلہ شروع کیا جائے ورنہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن حکومت کو آپنے فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں