گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عاد ل علی نے میونسپل حدود میں بغیر لیبل، دیسی گھی، شہد، دیسی مکھن اور کھلا فروخت ہونے والے دہی پر پابند ی عائد کردی،۔ اسسٹنٹ کمشنر کے دستخطوں سے پابندی کا نوٹفیکیشن جاری پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جہاں کہیں بھی یہ اشیاء کھلے عام فروخت ہونگے، بحق سرکاری ضبط کرکے تلف کرنے کا احکامات دے دیئے۔سوموار کے روز مجسٹریٹ، فوڈ انسپکٹر اور میٹ انسپکٹرز کو خصوصی طور پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ مارکیٹوں کا جائزہ لیں اور متعلقہ اشیائے پر کڑی نظر رکھیں، پابندی کا مقصد معیاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور غیر معیاری اشیائے کی خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ہول سیلر تاجر حضرات کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ مزکورہ اشیائے کے ڈبو ں پر تاریخ اجرا اور تاریخ تنسیخ باقاعدہ پرنٹ کرواکر چسپاں کریں، بغیر لیبل کوالٹی کی پہچان ناممکن ہوجاتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ جو بھی دیسی مکھن، گھی، دہی اور شہد کی خرید و فروخت کرتے ہیں مزکورہ اشیائے کے ڈبوں پر لیبل چیک کریں، تاکہ حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق اشیائے خوردنوش کی فراہمی یقینی بن سکے، انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں اور بیوپاریوں کے خلاف پیور فوڈ ایکٹ 2011 کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔
