یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام کی جانب گامزن اختتامی تقریب کل ہوگی

Spread the love

کوئٹہ(شاہ زیب رضا) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام جاری یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول اختتام کی جانب گامزن مختلف کھیلوں کے ایونٹس اختتام پزیر ہوگئے، محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے یوم پاکستان 23 مارچ کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے صوبہ بھر میں کھیلوں کے ایونٹس منعقد کروائے جسمیں کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا،فیسٹیول کا آغاز 23 مارچ کو ایوب سپورٹس کمپلیکس میں ہوا، آیونٹ کی اختتامی تقریب کل ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان مہمان خصوصی ہونگے ،ایونٹ میں 40 سے زائد گیمز شامل تھے ،کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت نے فیسٹیول کو کامیاب بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں