پاک افغان طورخم بارڈر پر بے جا سختی اور مزدوروں پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ. روزگار دو روزگار دو کے نعرے.

Spread the love

خیبرسے (امان علی شینواری)
لنڈی کوتل بازار میں احتجاجی مظاہرے سے طورخم بارڈر پر محنت مزدوری کرنے والے مزدوروں کے سرکردہ مشران سلام شینواری، فہمید شینواری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کا مزدوروں کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے مزدوروں کو بے جاتنگ کرنا اور تشدد کرنا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ مقامی مزدوروں کا واحد ذریعہ معاش طورخم بارڈر ہے جہاں پر ہر مزدور محنت سے حلال روزی کماکر اپنے بال بچوں کیلئے دو وقت کی حلال روزی کماتے ہیں اور اپنے گھریلوں ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن اب پاک افغان طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام ہمیں روزگار و محنت مزدوری کی اجازت نہیں دیتے ہیں اوپر سے آئے روز مزدوروں پر تشدد کی واقعات معمول بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پرامن محنت کش لوگ ہیں کسی غیرقانونی عمل کا حصہ نہ ہے اور نہ ہی سمگلنگ میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر پر محنت مزدوری مقامی لوگوں کا حق ہے جو ہم سے چھیننا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں نہ فیکٹریاں ہے نہ اور کوئی روزگار کا وسیلہ سب سکے سب کا انحصار طورخم بارڈر پر ہے انہوں نے پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے انہیں سرحد پار آنے جانے کی اجازت دی جائے اور مزکورہ مسئلے کے حوالے سے دونوں ممالک آپس میں مل بیٹھ کر مزدوروں پر لگائے گئے پابندی کو ختم کریں ورنہ طورخم بارڈر نادرا چوک میں مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاجی دھرنا دینگے اور ہزاروں مزدور اس میں شریک ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں