سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس اور افطار ڈنر

Spread the love


جہلم (اختر شاہ عارف)سی ڈی سی (کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج کمیٹی روم میں ہوا-جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں شاہد جلیل سیٹھی،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،پیٹرن چوہدری جاوید اقبال،محمد امین میر،پروفیسر قدرت علی سیالوی،میجر(ر) زرغون گل خان،چوہدری عبد الوحید رزاق،محمد ارشد احمد مرزا، نبیل مرزا،ارشد محمود مبارک،استاد عبدالرحمان مانی،آصف بٹ،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمداور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔پروفیسر قدرت علی سیالوی نے تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین اور حاضرین کے مرحومین کے علاوہ شہدائے فلسطین و کشمیر کی ارواح کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیئے اجتماعی طور پر دعا کرائی ۔اس کے ساتھ ساتھ تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے بھی دعا مانگی گئی۔
جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔اس کے بعد دیگر کئی امور زیر بحث آئے ۔آخر میں تمام حاضرین کو پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا۔جس کی میزبانی شاہد جلیل سیٹھی اور محمد امین میر نے کی۔افطار ڈنر کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں