تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکول کے ٹائم ٹیبل میں پشتو کو بطور لازمی مضمون شامل کیا جائے۔ گلاب دین آفریدی

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری )
تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکول کے ٹائم ٹیبل میں پشتو کو بطور لازمی مضمون شامل کیا جائے۔ گلاب دین آفریدی ملگری استاذان ضلع خیبر

ضلع خیبر ملگری استاذان کے صدر گلاب دین آفریدی نے کہا کہ پشتو ہمارے مادری زبان ہے اور علم کے حصول کیلئے بہتر ہے کہ ہر قوم کو اپنی زبان میں دنیائے تعلیم دینا ناگزیر ہے
انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے موقع پر ڈائریکٹریس ایجوکیشن خیبرپختونخوا ثمینہ الطاف، ضلعی ایجوکیشن آفیسر خیبر اور تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سال کے آغاز پر حکومتی اور عدالتی احکامات کے تحت پشتو مضمون کو ٹائم ٹیبل کا حصہ بنایا جائے بصورت دیگر ملگری استاذان ضلع خیبر اس آئینی اور قانونی فیصلے پر عمل درآمد اور آپنی مادری زبان کو اس کا جائز مقام دلانے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ہر حد تک جہدوجہد جاری رکھے گی. اس حوالے سے ملگری استاذان ضلع خیبر مادری زبان پشتو جیسے اہم ایشو پر ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے کیونکہ یہ ہمارے بچوں اور پشتون قوم کا حق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں