22واں سالانہ عظیم الشان 3 روزہ درسِ قرآن جامع مسجد فیضانِ مدینہ اڈے والی دھونکل میں منعقد ہو

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) عالمی ادارہ تنظیم الاسلام و انجمن طلباء اسلام دہونکل کے زیراہتمام 22واں سالانہ عظیم الشان 3 روزہ دروسِ قرآن جامع مسجد فیضانِ مدینہ اڈے والی دھونکل میں منعقد ہوا۔جس کی مرکزی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام جانشینِ حضرتِ ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی، ڈاکٹر شاہ حسین چشتی ، پروفیسر محمد اعظم نوری، سید حسنین نوری، قاری خادم بلال مجددی، محمد شہزاد احمد مجددی اور آفتاب ارشد جوندہ مجددی کا درس قرآن کے اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے پرفتن دور میں اپنے عقائد کا تحفظ اور اعمال میں خلوص ہی نجات و کامیابی کا زریعہ ہے. یہ ماہ مبارک ہمیں صلہ رحمی، سخاوت، عاجزی، صبر اور عبادات میں سبقت کا درس دیتا ہے. اس ماہ میں ہمیں پوری طرح خیرات و صدقات کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اپنے غریب اور نادار مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے یہ رضائے الہی کے حصول کا بہترین زریعہ ہے. ماہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا مہمان مہینہ ہے، جو ہمارے پاس رحمت کی موج بن کر آتا ہے، اس لیے اس کے منافی کوئی کام نہ کریں۔ بلا شبہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور برکتوں کا نزول، فراخی رزق، ایک دوسرے  کی  خیر خواہی اور جنت میں داخل ہونے کے لیے اور جہنم سے نجات حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا مہینہ ہے. اللہ کریم ہمیں اس مبارک ماہ کا عزت و احترام کر کے دنیا و آخرت کی بھلائیاں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. اپنی دعاؤں میں فلسطین اور عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے یہ دعاؤں کا مہینہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں