


مانچسٹر۔ عارف چودھری
2مئی کو برطانیہ بھر کی طرع مانچسٹر سٹی کونسل کے لوکل باڈیز کے الیکشن ھو رہے ہیں اسی سلسلے میں مانچسٹر کی لانگ سائیڈ وارڈ سے ڈپٹی لیڈر کونسلر لطف الرحمن نے پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں اپنی انتخابی مہم بارے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا -ممبرز پارلیمنٹ افضل خان -انڈریو گوئین -لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل بیو کریگ اور لوکل کونسلرز – باسط شیخ -رچرڈ -عابد چوہان – نسرین علی -جواد امین -مرتضیٰ اقبال -عافیہ کمال-ڈزڈرا نور-مانچسٹر کی کاروباری شخصیات انیل مسرت – چودھری ہارون افضل کھٹانہ – چودھری جمیل -نوید ڈین – جہلم فورم کے صدر چودھری انور یعقوب -چودھری الیاس گوندل -راجہ سجاد حسین -اوپن کچن کے بانی مرزا شہزاد -ڈاکٹر برنی -بنگلہ دیش ایسوسی ایشن کے صدر-ایز ی ہوم کے چیف ایگزیگٹیو چودھری شہزاد بشیر -سید خالد عباس -اور لوکل کمیونٹی نے شرکت کی -اس موقع پر لیڈر آف مانچسٹر سٹی کونسل بیو کریگ نے کہا کہ ڈپٹی لیڈر لطف الرحمن کو لونگ سائیڈ سے بھاری اکثریت سے جتوا کر حکومتی کنزریٹو پارٹی کو پیغام دیا جائے کہ جلد جنرل الیکشن کروائے جائیں کیونکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ھوم لیس لوگوں میں اضافہ ھو رھا ھے اور نوجوانوں کو نوکریاں بھی نہیں مل رہیں -لطف الرحمن نے لانگ سائیڈ میں بہت پراجیکٹ مکمل کرائے اور یہ مئ کے الیکشن میں جیت کر مزید عوام کی خدمت کرے گے -ممبر پارلیمنٹ افضل خان اور اینڈریو گوئین نے لانگ سائیڈ میں رہنے والی تمام کمیونٹیوں سے اپیل کی کہ دو مئ کو لیبر پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ وہ آپکی مزید خدمت کر سکیں -برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت انیل مسرت کا کہنا رھا کہ لطف الرحمن لانگ سائیڈ کمیونٹی کی پہلی چوائس ھونے چاہئے تاکہ یہ پہلے سے بھی زیادہ کمیونٹی کی خدمت کر سکے -جہلم فورم کے صدر چودھری انور یعقوب اور سابق جج چودھری الیاس گوندل نے کہا کہ ھم لانگ سائیڈ وارڈ میں ڈپٹی لیڈر لطف الرحمن کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ ھمیشہ کمیونٹی کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں -اوپن کچن اور اردو گلوبل کے چیف ایگزیکٹو شہزاد مرزا اور ڈاکٹر برنی نے لطف الرحمن کی کارکردگی کو سراہا -سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان -کونسلر باسط شیخ -کونسلر رچرڈ -نے کہا کہ پورے ملک کی طرع گریٹر مانچسٹر کی عوام کے لئے لیبر پارٹی نے تعلیم اور ہیلتھ کے لئے بہت کام کیا -کونسلر لطف الرحمن نے کمیونٹی کے لئے بہت کام کئے امید ھے لانگ سائیڈ کی کمیونٹی ووٹ دے کر انکو کاموں کا صلہ دے گی -بنگلہ دیش ایسوسی ایشن کے صدر اور عوام سے کونسلر لطف الرحمن کے لئے بھر پور سپورٹ کے لئے اسپیشل کی -ڈپٹی لیڈر کونسلر لطف الرحمن نے کہا کہ میں نے ھمیشہ کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات پیش کیں -کوئ بھی فرد چوبیس گھنٹے اپنے مسائل کے لئے رابطہ کر سکتا ھے انشااللہ دو مئ کو عوام کی حمایت سے جیت کر کمیونٹی کی کی مزید خدمت کرونگا -اور نوجوان نسل بے روزگار ہے انکی نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے میں وہ بھر پور کردار ادا کریں گے -انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل بھی کی –
